حیدرآباد۔2اگسٹ (اعتماد نیوز) آج صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا بیگم پیٹ اےئر
پورٹ میں شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر تلنگانہ کے چیف منسٹر کے
چندرا شیکھر راؤ کے ساتھ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو
‘ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ‘ ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن ‘ اور دیگر وزرا
شامل تھے۔
دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس مرتبہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف
منسٹرس ایک دوسرے سے پہلی بات ملاقات کی۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے آج
نلسار لا یونیورسٹی کے 12ویں تاسیسی سالانہ تقریب میں شرکت اور کہا کہ
قانون کے شعبہ کو اعلی شعبہ قرار دیتے ہوئے قانون کی ڈگری کی تکمیل کرنے
والے طلبا میں اسناد تقسیم کی۔